اسلام مخاشیف کا ویلٹر ویٹ ٹائٹل کا کامیاب دفاع

فلاڈلفیا(سپورٹس نیوز)روس سے تعلق رکھنے والے مکسڈ مارشل آرٹسٹ اسلام ماخاشیف نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آئرش فائٹر این مچاڈو گیری کو شکست دے کر ویلٹر ویٹ ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کر لیا۔امریکا کے شہر فلاڈلفیا میں ہونے والے مقابلے میں اسلام مخاشیف نے 5 راؤنڈز پر مشتمل سخت اور سنسنی خیز مقابلے میں ججز کے متفقہ فیصلے کے تحت این مچاڈو گیری کو شکست دی۔آئرش چیلنجر این مچاڈو گیری نے دفاعی چیمپئن کے لیے کئی مواقع پر مشکلات پیدا کیں، لیکن مخاشیف کی مضبوط اور مسلسل ریسلنگ نے انہیں مقابلے پر قابو پانے میں مدد دی، اس فتح کے ساتھ ماخاچیف نے یو ایف سی میں مسلسل 17 فتوحات کا نیا ریکارڈ بھی قائم کر دیا۔یاد رہے کہ اس سے قبل یو ایف سی میں مسلسل 16 فتوحات کا ریکارڈ برازیل سے تعلق رکھنے والے اینڈرسن سلوا کے پاس تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں