اداکارہ اننیا راج 35برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

ممبئی (شوبز نیوز) بھارتی فلموں 7 آورز ٹو گو، دی فائنل ایگزٹ اور گھوسٹ میں اداکاری کے باعث پہچان بنانے والی اداکارہ اننیا راج 35 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں، تاہم ان کی موت کی خبر تقریبا ایک ماہ بعد منظرِ عام پر آئی۔اننیا راج کے اہلخانہ نے 16 اگست کو ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اداکارہ 15 جولائی کی صبح نیند کے دوران پرسکون انداز میں دنیا سے رخصت ہوئیں۔ خاندان کی جانب سے ان کی آخری رسومات کی تصاویر بھی اننیا کے آفیشل انسٹاگرام اکانٹ پر جاری کی گئیں۔اننیا راج نے ہندی فلموں کے علاوہ علاقائی سنیما اور میوزک ویڈیوز میں بھی کام کیا تھا۔ اگرچہ ان کے کریڈٹ پر فلموں کی تعداد زیادہ نہیں، تاہم7آورز ٹو گو، دی فائنل ایگزٹ اور گھوسٹ میں ان کی اداکاری نے انہیں ناظرین میں شناخت دلائی۔اداکارہ کی موت کی اصل وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں