لڑائی جھگڑے کے واقعات میں گولیاں چل گئیں،خاتون سمیت4زخمی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) لڑائی جھگڑے کے مختلف واقعات میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے خاتون سمیت4افراد کو لہولہان کر دیا، مضروبان کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، تھانہ پیپلز کالونی کے علاقہ ستیانہ روڈ ریکس سٹی کے قریب نامعلوم ملزمان مزمل زاہد ولد زاہد کو گولیاں مار کرفرار ہو گئے، غلام محمد آباد کے علاقہ چوہڑ ماجرہ میں معمولی جھگڑے پر مشتعل ملزمان رانا حسنین وغیرہ نے فائرنگ کر کے عبدالرحمن، روشن والا کے علاقہ میں عداوت کی بنا پر ملزمان اسلم وغیرہ نے مخالف آصف کو فائرنگ کر کے زخمی کر کے فرار ہو گئے، 622گ ب میں معمولی تلخ کلامی پر مشتعل ملزمان نے تنویر وغیرہ نے خاتون رابعہ بی بی کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر لہولہان کر دیا۔ حملہ آور موقع سے بھاگ گئے مضروبان کو ہسپتال پہنچا دیا گیا ، پولیس نے اقدام قتل کے تحت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے تفتیش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں