فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ صدر جڑانوالہ کے علاقہ 112 گ ب کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ میں منشیات فروش زخمی حالت میں گرفتار جبکہ اس کے تین ساتھی رات کی تاریکی میں فرار ہو گئے، پولیس نے زخمی منشیات فروش کو ہسپتال منتقل کر کے اس کے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایچ او سب انسپکٹر محمد عمران کو اطلاع ملی تھی کہ 112 گ ب کے قریب منشیات فروش بھاری ڈلیوری کیلئے موجود ہیں جس پر انہوں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچے تو منشیات فروشوں نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی ان پر فائرنگ کر دی، پولیس نے جوابی فائرنگ بھی کی۔ فائرنگ کا تبادلہ رُکنے پر پولیس نے سرچ آپریشن کیا تو ایک ملزم اپنے ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بن کر زخمی حالت میں پڑا تھا۔ جس نے اپنا نام اشفاق عرف شاکا ولد بشیر احمد گجر سکنہ 64 گ ب بتایا جسکی تلاشی لینے پر پسٹل اور سوا دو کلو چرس بھی برآمد ہوئی جبکہ اس کے تین ساتھی موقع سے فرار ہو گئے۔ تاہم پولیس نے منشیات فروش کو علاج معالجہ کیلئے ہسپتال منتقل کر کے اس کے فرار ہونیوالے ساتھیوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔




