کراچی(بیوروچیف)ملک میں بجلی کی پیداوار جولائی 2026 کے دوران 35 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، جبکہ بجلی کی پیداوار میں ماہانہ اور سالانہ دونوں بنیادوں پر اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جولائی میں بجلی کی پیداوار سالانہ بنیاد پر 7 فیصد اضافے سے 15 ہزار 122 گیگا واٹ آور رہی۔اعداد و شمار کے مطابق جولائی میں بجلی کی پیداوار ماہانہ بنیاد پر بھی 13 فیصد بڑھی، تاہم پیداوار میں اضافے کے ساتھ بجلی کی فیول لاگت میں بھی نمایاں اضافہ ہوا۔ جولائی میں بجلی کی فی یونٹ فیول لاگت 38 فیصد اضافے کے بعد 10 روپے 70 پیسے ریکارڈ کی گئی، جبکہ ماہانہ بنیاد پر فیول لاگت 20 فیصد بڑھی۔




