فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) معمولی جھگڑے پر بھائی نے بھائی کے گھر کو آگ لگا دی’ بھاری مالیت کا گھریلو سامان جل گیا، تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق محمد پورہ کی رہائشی عائشہ زوجہ شکیل نے پولیس رپورٹ میں بتایا کہ علی بہادر پریمیئر کالونی میں رہائش پذیر ہے، علی بہادر کا اپنے سگے بھائی جاوید اقبال کیساتھ جھگڑا رہتا تھا گزشتہ دنوں دونوں بھائیوں کا جھگڑا ہوا تو ملزم جاوید نے اپنے بڑے بھائی علی بہادر کو تشدد کا نشانہ بنایا، علاج معالجہ کیلئے ہسپتال گیا تو ملزم جاوید نے بھائی کے گھر کو آگ لگا دی، بھاری مالیت کا گھریلو سامان جل گیا۔




