لاہور (بیوروچیف) ایف آئی اے لاہور زون نے کارروائی کرتے ہوئے کاسمیٹک کاروبار کی آڑ میں حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ترجما ن ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت حارث خان کے نام سے ہوئی، جسے چھاپہ مار کارروائی کے دوران شاہ عالم مارکیٹ سے گرفتار کیا گیا۔ایف آئی اے کے مطابق ملزم حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث پایا گیا۔ کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 31 لاکھ 55ہزار پاکستانی روپے برآمد کیے گئے۔ترجمان کے مطابق ملزم سے حوالہ ہنڈی سے متعلق دستاویزی اور ڈیجیٹل شواہد بھی برآمد ہوئے ہیں۔ایف آئی اے نے ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی اور تفتیش کا آغاز کردیا ہے، جبکہ حوالہ ہنڈی کے نیٹ ورک سے متعلق مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔




