کیلیفورنیا (مانیٹرنگ ڈیسک) ہوسکتا ہے کہ آپ نے سنا ہو کہ وائی فائی راٹر کو لگانے کی جگہ اس کی پرفارمنس میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔راٹر کو کسی ناقص مقام پر لگانے سے انٹرنیٹ سگنل کی مضبوطی اور رینج پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔تو اس کا جواب یہ ہے کہ وہاں وائی فائی راٹر رکھا جاسکتا ہے مگر عام طور پر یہ کوئی اچھی جگہ نہیں۔اس کی وجہ یہ ہے کہ جب راٹر فرش پر رکھا ہو تو زیادہ تر وائی فائی سگنلز زمین میں غائب ہو جاتے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ فرش پر ہونے کی وجہ سے فرنیچر اور دیگر گھریلو اشیا سے سگنل کی کوریج متاثر ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے۔جیسا آپ کو علم ہے کہ بیشتر وائی فائی راٹرز میں انٹینا موجود ہوتے ہیں جو ترچھے رخ میں سگنل کو بھیجتے ہیں۔تو جب وائی فائی راٹر فرش پر ہوتا ہے تو زیادہ تر سگنلز براہ راست فرش میں ہی چلے جاتے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ وائی فائی سگنل کے راستے میں موجود دیواریں بھی رکاوٹ بنتی ہیں۔یہی وجہ ہے کہ آپ کو ہمیشہ وائی فائی راٹر کو کسی اونچی جگہ جیسے شیلف پر لگانا چاہیے۔وائی فائی راٹر جتنے زیادہ بلند مقام پر ہوگا، گھر کے اندر سگنل کی رسائی اتنی زیادہ بہتر ہوگی۔مزید براں اسے کسی کھلی جگہ پر لگانا زیادہ بہتر ہوتا ہے جہاں گھریلو اشیا کم ہوتی ہیں۔ویسے وائی فائی کو فرش پر رکھنا مثالی نہیں مگر یہ اسے رکھنے کی بدترین جگہ بھی نہیں۔درحقیقت برقی مصنوعات کے قریب راٹر کو لگانا زیادہ بدتر ہوتا ہے۔یعنی وائی فائی راٹر کو ٹیلی ویژن، مائیکرو ویو، فریج، بلیوٹوتھ ڈیوائسز یا ایسی ہی برقی مصنوعات کے قریب لگانے سے گریز کرنا چاہیے، کیونکہ ان سے سگنلز کی کوریج بہت زیادہ متاثر ہوتی ہے۔




