سیلاب ‘سہالہ منکیالہ سیکشن پر ٹرین آپریشن معطل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سیلاب کے باعث سہالہ’ منکیالہ سیکشن پر ٹرین آپریشن معطل’ منکیالہ اور سہالہ ریلوے اسٹیشن کے درمیان سیلابی پانی آنے کی وجہ سے ریلوے ٹریک بلاک ہو گیا ہے جس پر ٹرین آپریشن بند کر دیا گیا ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق اس وقت Pakistan Express – سہالہ ریلوے اسٹیشن پر کھڑی ہے۔ 2. 105 Express – بلاک سیکشن میں کھڑی ہے 3. 102 Express – ریلوے اسٹیشن پر کھڑی ہے4. Khyber Mail – منکیالہ اسٹیشن پر کھڑی ہے، فی الحال اس پورے سیکشن پر عارضی طور پر ٹرین آپریشن بند ہے۔ پانی اترنے کے بعد ہی ٹریک کلیئر ہو گا۔ تازہ ترین صورتحال کے لیے ریلوے ہیلپ لائن 117پر رابطہ کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں