فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ملت روڈ نورپور میں خستہ حال کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا، ریسکیو1122 نے موقع پر پہنچ کر نعش کو ملبے سے نکال کر ورثاء کے حوالے کر دی۔ ملت روڈ نورپور گلی نمبر17 کا رہائشی 31سالہ محمد آصف واش روم میں نہا رہا تھا کہ اچانک خستہ حال کمرہ کی چھت زمین بوس ہو گئی اور آصف ملبے تلے دب گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آصف کو ملبے سے نکالا تو وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ چکا تھا۔علاقہ کی فضا سوگوار’ تاہم ریسکیو ٹیموں نے نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔




