تیز رفتار کار نے سڑک عبور کرتے نوجوان کو کچل دیا،ڈرائیور گاڑی سمیت فرار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چک جھمرہ کے علاقہ 191 رب کے قریب تیز رفتار کار نےسڑک عبور کرتے نوجوان کو کچل دیا’ حادثے کا مرتکب ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہو گیا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ چک جھمرہ کا رہائشی 40سالہ نوید احمد 191 رب کے قریب سڑک عبور کر رہا تھا کہ تیز رفتار کار کی ٹکر لگنے سے بری طرح زخمی ہو کر گر پڑا تو حادثے کا مرتکب ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہو گیا، موقع پر موجود افراد نے زخمی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا، تاہم جھمرہ پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر کے حادثے کے مرتکب ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں