عراق سے ڈی پورٹ 3مسافرملتان ایئر پورٹ سے گرفتار

ملتان(بیوروچیف)عراق سے ڈی پورٹ تین مسافروں کو ملتان ایئر پورٹ سے گرفتار کرلیا گیا اس حوالے سے ایف آئی اے حکام نے بتایاہے کہ امیگریشن ریکارڈ میں مسافروں کی بیرون ملک روانگی موجود نہیں۔ ایجنٹ نے تینوں مسافروں کو غیر قانونی طریقے سے عراق بھجوایا۔ ایف آئی اے کے مطابق عراق پہنچنے پر تینوں مسافروں کو گرفتار کرکے ڈی پورٹ کیا گیا۔ ایف آئی اے کے مطابق گرفتار مسافروں کا تعلق کرم، باجوڑ اور نارووال سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں