PFAکے چھاپے،5یونٹس کو 45لاکھ جرمانہ،3سیل

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ڈی جی فوڈ اتھارٹی راجہ منصور احمد کی ہدایت پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کا انڈسٹریل سٹیٹ، جناح ٹائون اور فیڈمک میں ملاوٹ مافیا کیخلاف کریک ڈائون، 3یونٹ سیل،5کو 45لاکھ جرمانہ، بھاری مقدار میں غیر معیاری ،مضر صحت اورملاوٹی اشیاء قبضہ میں لے لیں۔ تفصیل کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کو پورٹل پر اطلاع ملی تھی کہ انڈسٹریل سٹیٹ ، جناح ٹائون اور فیڈمک میں وسیع پیمانے پر ملاوٹ مافیا غیر قانونی دھندہ میں مصروف ہیں جس پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے کریک ڈائون کرتے ہوئے3یونٹ کو سیل،5کو ساڑھے 4ملین جرمانہ عائد کر دیا اور موقع پر4ہزار 860کلو سویٹ ساس،1ہزار700لیٹر مینگو جوس، ایک ہزار کلو دھنیا،180کلو پیکنگ ریپرز،ایک ہزار 200کلو آٹا’ 700 کلو سٹارچ’ 337 کلو ایکسپائر مصالحہ جات 250 کلو ایکسپائر فلیور’ 560 کلو ناقص اشیائ’ 150 کلو پائوڈر قبضہ میں لیکر تلف کر دیا’ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ انسانی صحت سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں