انسانی سمگلنگ اور کرنسی کا غیر قانونی کاروبار کرنیوالا ملزم گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل فیصل آباد نے عبدالرشید غازی چوک (سابق جی ٹی ایس چوک) کے قریب چھاپہ مار کر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کرنے والے ملزم عبدالرحمن کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے موبائل فونز’ پاسپورٹ’ ویزہ دستاویزات اور حوالہ ہنڈی سے متعلقہ مواد برآمد کر لیا۔ عبدالرشید غازی چوک (سابق جی ٹی ایس چوک) کے قریب سے پکڑے جانیوالے ملزم عبدالرحمن نے عراق کے لیے ویزوں کے انتظام اور غیر قانونی سفری سہولت کاری’ حوالہ ہنڈی اور غیر ملکی کرنسی کے غیر قانونی لین دین میں انکشاف کیا۔ تاہم ملزم غیر ملکی کرنسی کے کاروبار یا متعلقہ سرگرمیوں کے لیے کوئی لائسنس یا اجازت نامہ پیش نہ کر سکا۔ ایف آئی اے نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں