فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی پنجاب کے احکامات پر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (آپریشنز) پنجاب نے تھانہ شورکوٹ کینٹ کے علاقہ میں غلام عباس نمائندہ پاک پروٹین فیڈ ملز کے خام مال کے گودام پر چھاپہ مار کر دو افراد کو گرفتار کروانے اور دو مقدمات درج کروانے پر جھنگ فوڈ اتھارٹی کے یاسر مشتاق، آصف بھٹی ، اکرام ، افتخار ، ذیشان حیدر کے خلاف انکوائری کے باعث تحقیقات کے لئے طلب کر لیا ھے ان پر الزام ھے کہ انہوں نے ایسے گودام پر کاروائی کہ جو انسانی خوراک کی سپلائی کے لئے نہیں بلکہ فیڈ ملز کی سپلائی کے مخصوص ھے یہ کاروائی فوڈ اتھارٹی کے دائرہ اختیار میں نہیں آتی اس پر 27 اکست کو جھنگ کے اس کاروائی میں شامل تمام اہلکاران کو لاہور طلب کر لیا گیا ہے۔




