فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چیف ایگزیکٹو آفیسر فیسکو کی ہدایت پر 16 ایس ڈی اوز کے تقرر وتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے’ ڈائریکٹر جنرل ایچ آر غلام مجتبیٰ خان نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ تبدیل ہونے والوں میں ایس ڈی او سول لائن رانا دلیر طارق کو ایس ڈی او فوارہ چوک سب ڈویژن’ ایس ڈی او سٹی مس انعم صبا سواتی کو ایس ڈی او آپریشن سول لائن سب ڈویژن’ ایس ڈی او مانانوالہ محمد مرتضیٰ کو ایس ڈی او سٹی سب ڈویژن’ ایس ڈی او ہیڈ کوارٹر انیس احمد کو ایس ڈی او مانانوالہ سب ڈویژن’ ایس ڈی او سٹی لیلاں محمد ابراہیم کو ایس ڈی او بنڈالہ سب ڈویژن’ ایس ڈی او ٹیسکو (ڈیپوٹیشن) آصف سہیل کو ایس ڈی او سٹی سب ڈویژن لیلاں’ ایس ڈی او منصورآباد علی رضا کو ریونیو آفیسر سول لائن’ ایس ڈی او مدینہ آباد محمد ظفر شریف کو ایس ڈی او منصورآباد سب ڈویژن’ ایس ڈی او ہیڈ کوارٹر عدنان مسیح کو ایس ڈی او مدینہ آباد سب ڈویژن’ ایس ڈی او پیپلزکالونی حیدر علی کو ایس ڈی او صدر بازار سب ڈویژن’ تقرری کے منتظر ایس ڈی او حافظ محمد مبین کو ایس ڈی او پیپلزکالونی سب ڈویژن’ تقرری کے منتظر اشفاق علی کو ایس ڈی او کیلیانوالہ سب ڈویژن’ ایس ڈی او ستیانہ اسد علی خان کو ایس ڈی او فیصل آباد روڈ سب ڈویژن جڑانوالہ’ ایس ڈی او سرور شہید عمر احسان کو ایس ڈی او ستیانہ سب ڈویژن’ ایس ڈی او تاندلیانوالہ نوید احمد کو ایس ڈی او سرور شہید سب ڈویژن اور لائن سپرنٹنڈنٹ سیکنڈ سرکل علی رضا کو ایس ڈی او سٹی سب ڈویژن تاندلیانوالہ تعینات کر دیا۔




