اے ایم آئی میٹرز کی تنصیب میں پیشرفت

اسلام آباد(بیوروچیف) سیکرٹری پاور ڈویژن ڈاکٹر فخر عالم عرفان کی زیرِ صدارت اجلاس میں تمام صوبائی اور وفاقی حکومت کی زیرِ ملکیت بجلی کنکشنز پر ڈسٹری بیوشن کمپنیوں (ڈسکوز) کی جانب سے ایڈوانسڈ میٹرنگ انفراسٹرکچر ( اے ایم آئی) میٹرز کی تنصیب کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ وزیرِاعظم کی ہدایات کی روشنی میں ملک بھر کی تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیوں نے سرکاری عمارتوں اور دیگر سرکاری تنصیبات پر موجود روایتی بجلی میٹرز کی جگہ اے ایم آئی میٹرز کی تنصیب کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔اس کا مقصد بجلی کی بلنگ میں شفافیت یقینی بنانا اور سرکاری اداروں کے ذمہ واجب الادا بجلی کے بلوں سے متعلق طویل عرصے سے موجود مفاہمتی اور تصفیاتی مسائل کو حل کرنا ہے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ستمبر 2026 کے اختتام تک ایک ماہ کی مدت میں سرکاری بجلی کنکشنز میں سے 90 فیصد کو اے ایم آئی میٹرز پر منتقل کر دیا جائے گا۔سیکرٹری پاور ڈویژن نے تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو افسران کو ہدایت کی کہ مقررہ مدت کے اندر سرکاری بجلی میٹرز کی 100 فیصد اے ایم آئی میٹرز سے تبدیلی یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں