فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈکیتی، راہزنی اور چوری کی38سنگین وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال واسباب لوٹ کر لے گئے، متعدد شہریوں کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے، جبکہ اوباش افراد سبز باغ دکھا کر چار خواتین اور 2لڑکوں کو اغوا کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ 225ر۔ب کی نسرین کی بیٹی (ف) کو نامعلوم ملزمان، ٹھیکری والا کے علاقہ79ج ب کے محمد امین کی بیٹی (ک) کو نامعلوم ، ستیانہ کے علاقہ 39گ ب کے نوید کی بھابھی(س) کو بازار جاتے ہوئے نامعلوم ملزمان، چک جھمرہ کے مجاہد کی بھتیجی (الف) کو اوباش ملزمان شاہد وغیرہ نے اغوا کر لیا’ پیپلز کالونی کے علاقہ جی ٹی ایس چوک سے فیصل کا بھتیجا ذیشان اور مدینہ ٹائون کے علاقہ رسول پارک کی زاہدہ بی بی کا والد حاکم علی گھر سے سودا سلف نکلے واپس نہ آئے’ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ باغ جناح کے قریب عمر حنیف سے 20ہزار وفون، سیف آباد نمبر1 کے طارق محمود سے 70ہزار وفون، 217ر۔ب اچکیرہ کے عدنان کے گھر کا صفایا کر دیا گیا، محلہ عثمان غنی کے ریاض شاہ سے سوا لاکھ وفون چھین لیا، جٹاں والا چوک کے قریب ذیشان کے گھر سے سامان چوری، کوکیانوالہ کے وسیم سے پونے دو لاکھ چھین لیے، خیابان کالونی کے قریب زاہد کے گھر سے سامان چوری، فیضان مدینہ روڈ پر عثمان سے نقدی وفون چھین لیا، تاج کالونی کے رمیض سے 50ہزار وفون، خالد آباد کے خضر حیات کے گھر کے باہر سے 5بکرے چوری، سٹی ہائوسنگ کے حنظلہ کے گھر سے لاکھوں کے زیورات، سبزمنڈی روڈ کے قریب امان اللہ سے32ہزار وفون، 43ج ب کے شاہد سے 5ہزار وفون چھین لیا، 152ر۔ب کے ہارون کے ڈیرہ سے سامان چوری،249ر۔ب کے شیر محمد کے ڈیرہ سے مویشی چوری، خیابان کالونی کے عمیر کے گھر سے قیمتی سامان چوری، 262ر۔ب کے حشمت کے رقبہ سے ٹرانسفارمر چوری، 257ر۔ب کے طاہر کے ڈیرہ سے مویشی چوری، 257ر۔ب کے ارشاد کی حویلی سے بکرے چوری، 258ر۔ب کے شہزاد کے ڈیرہ سے مویشی چوری، 78ج ب کے ارشاد علی سے 8ہزار و فون چھین لیا،240گ ب کے قریب عدنان سے17ہزار و فون،110گ ب کے علی سے نقدی و فون چھین لیا، 33گ ب کے صادق کے ڈیرہ سے پیٹر انجن چوری،74گ ب کے توقیر کی حویلی سے بکرے چوری،36گ ب کے عبدالرحمان کے ڈیرہ سے مویشی چوری،605گ ب کے قریب سمیع اللہ سے28ہزار و فون چھین لیا، پنڈی شیخ موسیٰ کے نادر شاہ کے رقبہ سے سولر سسٹم چوری،607گ ب کے نواز سے65ہزار،موضع گڑھ کے یوسف کے گھر سے2بکرے چوری، نور احمد کی حویلی سے مویشی چوری، 619گ ب کے اکرم کے گھر سے بھاری مالیت کا سامان چوری،549گ ب کے ثاقب کے رقبہ سے درخت چوری،سمندری کے نواز کے گھر سے لاکھوں کے زیورات نقدی و فون چوری،444گ ب کے سلیم کی ڈھاری سے مویشی چوری اور دیگر وارداتوں میں بھی لاکھوں کا مال وزر لوٹ لیا۔ علاوہ ازیں سبزی منڈی سے دلدار حسین، غلہ منڈی سے نعمان یوسف،قصبہ تاندلیانوالہ کے فہد اور دیگر کی موٹر سائیکلیں چور لے اڑے۔ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہوں کا سراغ نہ لگا سکی۔




