نادرا کا سعودیہ میں مقیم پاکستانیوں کیلئے خصوصی سہولت کا اعلان

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا)کی موبائل رجسٹریشن ٹیم سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کو سہولیات اور خدمات کی فراہمی کیلئے ایمبیسی عملے کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئی۔سعودی عرب میں مقیم پاکستانی شہریوں کیلئے نادرا نے خصوصی سہولت کا اعلان کردیا۔ نادرا موبائل رجسٹریشن ٹیم پاکستان ایمبیسی کے تعاون سے سعودی عرب میں موجود پاکستانیوں کو شناختی دستاویزات سے متعلق مختلف خدمات ان کی دہلیز کے قریب فراہم کریگی۔نادرا موبائل رجسٹریشن ٹیم 21 اور 22 اگست 2026، بروز جمعہ اور ہفتہ کو تمیمی نیو کیمپ، ظہران ایئرپورٹ (الخبر)میں موجود ہوگی۔موبائل ٹیم کے ذریعے پاکستانی شہری نئی شناختی دستاویزات کے اجرا، شناختی کارڈ کی تجدید، ترمیم، منسوخی، ری پرنٹ اور فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (ایف آر سی)سمیت مختلف خدمات حاصل کرسکیں گے۔نادرا کیمطابق شہریوں کو تمام ضروری کارروائی اپنے قریب ہی مکمل کرنے کی سہولت فراہم کی جائے گی،نادرا کی خصوصی ٹیم 21، 22 اگست 2026، بروز جمعہ اور ہفتہ بوقت صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک (مقامی وقت کیمطابق)تمیمی نیو کیمپ، ظہران ایئرپورٹ پر موجود ہونگے۔ مزید معلومات کیلئے :nadra.gov.pk پر بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔اعلان میں شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ اور مقام پر پہنچ کر نادرا موبائل رجسٹریشن ٹیم کی فراہم کردہ سہولیات سے فائدہ اٹھائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں