شاہ رخ خان کے بنگلے منت میں8فٹ لمبا سانپ نکل آیا

ممبئی (شوبز نیوز)بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے لگژری بنگلے منت میں سانپ نکل آیا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع شاہ رخ خان کی رہائش گاہ منت میں 8 فٹ لمبا سانپ نکلنے پر فوری اسنیک ریسکیور کو طلب کیا گیا۔ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچے تو معلوم ہوا کہ یہ دھامن یعنی انڈین ریٹ اسنیک ہے جسے گھر کے لان اور صحن کے قریب دیکھا گیا تھا۔ریسکیو اہلکاروں کے مطابق خوش قسمتی سے یہ سانپ زہریلا نہیں تھا۔بعدازاں ریسکیو اہلکاروں نے سانپ کو بحفاظت پکڑ لیا اور محکمہ جنگلات کو واقعے سے آگاہ کیا گیا۔واضح رہے کہ شاہ رخ خان ان دنوں اپنی آنے والی ایکشن فلم کنگ کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں