ٹھیکریوالہ (نامہ نگار) تھانہ ٹھیکری والا کے علاقہ بابا رنگ علی دربار کے قریب لین دین کے تنازعہ پر ہونے والے جھگڑے میں فائرنگ کے نتیجے میں شہزاد حسین سر اور پیٹ میں گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گیا جیسے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے میں بتائی جاتی ہے۔




