10سالہ بچے سے بداخلاقی کے بعد قتل کرنیوالا سفاک ملزم گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ صدر پولیس نے 10سالہ بچے کو اغواء کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کرنے والے درندہ صفت قاتل کو گرفتار کر لیا۔ تفصیل کے مطابق 16 اگست کو 215 رب رحمان پورہ کے رہائشی پرویز کا دس سالہ بیٹا بلال بجلی گھر سٹاپ سے برف لینے گیا واپس نہ آیا تھا، اہل خانہ تلاش کرتے رہے لیکن کوئی سراغ نہ ملا تو 18 اگست کو خالی پلاٹ میں درختوں کے جنڈ سے بلال کی نعش مل گئی جسے نامعلوم درندہ صفت نوجوان نے اغواء کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس کے ہاتھ پائوں باندھ کر چھری سے گلہ کاٹ دیا تھا۔ تاہم ایس ایچ او تھانہ صدر محمد علی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ٹیکنیکل وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے مشکوک نوجوان ثاقب کو حراست میں لیکر بازپرس کی تو اس نے اعتراف جرم کر لیا۔ سی پی او تنویر حسین نے اندھے قتل کا سراغ لگانے پر ایس ایچ او تھانہ صدر اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ سنگین جرائم میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، انکو قرار واقعی سزا دلوانے کیلئے تمام قانونی تقاضے پورے کئے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں