ٹھیکریوالہ (نامہ نگار) نڑوالا بائی پاس دمڑ فلور مل کے قریب تیز رفتار کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر، دو موٹر سائیکل سوار موقع پر جاں بحق جبکہ دو کار سوار زخمی ہوئے، جاں بحق افراد میں غلام محمد آباد کے رہائشی 18 سالہ حمزہ ولد جمیل اور 27 سالہ طیب ولد خالد شامل ہیں،حادثے میں 14 سالہ ندیم ولد نصیر اور 55 سالہ اشفاق ولد اشتیاق زخمی ہوئے، ریسکیو نے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرتے ہوئے الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔




