84 ہزار عازمین حج نے پہلی قسط جمع کروا دی

اسلام آباد (بیوروچیف) حج ڈیجیٹل پورٹل کے ذریعے واجبات کی پہلی قسط کی ادائیگی کر دی گئی ہے ، سرکاری سکیم کے تحت84 ہزار عازمین حج نے پہلی قسط جمع کروا دی ہے۔سرکاری سکیم میں لانگ حج پیکیج کے تحت صرف ساڑھے23 ہزار نشستیں باقی رہ گئی ہیں ، شارٹ حج پیکیج کی 30ہزار نشستیں پہلے دن میں مکمل ہو گئی تھیں۔ پاک حج ایپ اور حج پورٹل پر ادائیگی کے لیے تین ذرائع متعارف کروائے گئے ہیں، ادائیگی کے تینوں ذرائع سے پہلی قسط کی مد میں 52 اشاریہ 5 ارب روپے موصول ہوئے۔ترجمان مذہبی امور نے کہا کہ حج 2027 پر جانے کے خواہش مند عازمینِ کرام حج پورٹل پر اپنے کوائف اور ادائیگی جلد مکمل کریں، 40 روزہ حج پیکیج میں مطلوبہ تعداد پوری ہونے پر حج 2027 کی بکنگ روک دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں