مشرق وسطیٰ میں امن کیلئے پاکستان کا کرداراہم قرار

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ڈیمو کریٹک سینیٹر کوری بوکر نے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مشرقِ وسطی میں امن کے قیام کے لیے اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔نیویارک میں پاکستانی نژاد امریکیوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر کوری بوکر نے پاکستان کی سفارتی اہمیت اور خطے میں امن کے لیے اس کی کوششوں کو مثبت انداز میں اجاگر کیا۔کوری بوکر کے مطابق پاکستان کی خطے کے مختلف ممالک سے قریبی تعلقات اور سفارتی روابط اسے امن کے لیے مثر کردار ادا کرنے کی صلاحیت دیتے ہیں۔امریکی سینیٹر نے پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات کی اہمیت پر بھی زور دیا اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو خطے میں امن، استحکام اور باہمی مفادات کے فروغ کے لیے اہم قرار دیا۔کوری بوکر امریکی سینیٹ میں پاکستان کے حوالے سے مختلف معاملات پر بھی رائے کا اظہار کرتے رہے ہیں۔ وہ سینیٹ کی ابراہم ایکارڈز کاکس کے شریک چیئرمین بھی رہ چکے ہیں، جس کا مقصد مشرقِ وسطی میں امن، تعاون اور علاقائی روابط کو فروغ دینا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں