سڑکوں،گلیوں اور بازاروں میں گندگی پھیلانے والوں کی شامپ،بھاری جرمانے ہونگے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں گندگی پھیلانے والوں کی شامت’ کارروائی کیلئے سکواڈ تیار’ بھاری جرمانے ہوں گے۔ڈویژنل کمشنر عمران حامد شیخ کے مطابق ستھرا پنجاب ایجنسی اور میونسپل کارپوریشن فیصل آباد کے اشتراک سے موٹرسائیکل سوار اہلکاروں پر مشتمل سکواڈ تیار کیا گیا ہے، ای بائیکس ایم سی ایف نے دی ہیں اور ہیومن ریسورس ستھرا پنجاب ایجنسی نے دیا یہ سکواڈ فیصل آباد کی شہری حدود میں گشت کرے گا اور جو لوگ اپنے گھروں اور دکانوں کے باہر کوڑا کرکٹ پھینکیں گے ان کے خلاف کارروائی کرے گا اور فوری جرمانہ کریگا۔ ڈویژنل کمشنر کا کہنا ہے کہ وہ گاڑیاں جو فیصل آباد کی حدود میں آکر کوڑا کرکٹ پھینکتی ہیں، پنجاب سیف سٹی کے تعاون سے ان کا 50ہزار روپے کا چالان کیا جائیگا۔ ڈویژنل کمشنر عمران حامد شیخ کا کہنا ہے کہ ہم فیصل آباد کو صاف ستھرا شہر بنائیں گے، کسی کو سڑکوں اور گلیوں میں کوڑا پھینکنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ شہری جرمانے سے بچنے کیلئے گلیوں’ بازاروں’ سڑکوں میں کوڑا پھینکنے سے گریز کریں اور انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں