ساہیوال ( بیورو چیف) ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) ساہیوال محمد ایاز سلیم نے محکمانہ احتسا ب کی پالیسی کو مزید سخت کرتے ہوئے اختیارات سے تجاوز، ناقص تفتیش اور فرائض میں غفلت برتنے والے پولیس افسران اور اہلکاروں کیخلاف بڑی کارروائی کی ہے۔آر پی او آفس ساہیوال سے جاری پریس ریلیز کے مطابق محکمانہ کارروائی کے دوران سخت ترین اقدامات اٹھائے گئے ہیں ملازمت سے برخاستگی: اے ایس آئی زاہد حسین کو دو درجے رینک میں تنزلی کے بعد ملازمت سے ختم کر دیا گیا۔ جبکہ ہیڈ کانسٹیبل علی شیر اور سب انسپکٹر اویس صفدر کو بھی نوکری سے برخاست کر دیا گیا ہے۔تنزلی و برخاستگی: سب انسپکٹر افضال خان کو ایک رینک تنزلی کے بعد ملازمت سے برطرف کیا گیا۔معطلی کے احکامات: اختیارات سے تجاوز ثابت ہونے پر اے ایس آئی طارق محمود، جبکہ ناقص تفتیش اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر سب انسپکٹر محمد اشفاق کو معطل کر دیا گیا۔اس موقع پر آر پی او ساہیوال محمد ایاز سلیم کا کہنا تھا کہ پولیس فورس میں اختیارات سے تجاوز، فرائض میں غفلت اور شہریوں سے ناانصافی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ قانون کی بالادستی، میرٹ اور شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اور بلاامتیاز احتساب کا عمل جاری رہے گا۔انہوں نے مزید کہا، ”وردی کوئی اختیار نہیں بلکہ ایک ذمہ داری ہے اور اس میں کوتاہی ناقابلِ قبول ہے۔ عوام کو بروقت انصاف کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔




