علامہ عبدالرشید حجازی اور برق التوحیدی کی گوجرہ آمد

گوجرہ(نامہ نگار)مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ عبد الرشید حجازی اور علامہ صاحبزادہ برق التوحیدی کی گوجرہ آمد، چک نمبر 298 ج ب میں معروف عالم دین و عظیم سکالر مولانا محمد اشرف جاوید فیصل آبادی کی ہمشیرہ اور دین محمد کریانہ والے کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار تعزیت، دعائے مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ اس موقع پر مولانا عبد القادر عثمان سرپرست اعلیٰ مرکزیہ تحصیل گوجرہ، حافظ عبداللہ افضل گجر ضلعی امیر، میاں محمد افضل ناظم اعلیٰ، حافظ عمران شاکر صدر AYF تحصیل گوجرہ، مولانا عبد الرحمن رندھاوا، حافظ عبد الباسط، محمد عثمان گجر و دیگر تنظیمی رہنما بھی ان کے ہمراہ تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں