پنجاب پولیس میں3565کانسٹیبل بھرتی کا فیصلہ

لاہور (بیوروچیف) پنجاب پولیس میں 3565کانسٹیبلز، لیڈی کانسٹیبلز اور ٹریفک اسسٹنٹس کی بھرتی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، جبکہ آئی جی پنجاب نے بھرتیوں پر عائد پابندی میں نرمی کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب کو سمری ارسال کر دی ہے۔ سمری کے مطابق پنجاب پولیس کو ہیومن ریسور س کی شدید کمی کا سامنا ہے اور موجودہ صورتحا ل میں ایک کانسٹیبل پر 940افراد کا بوجھ ہے، جبکہ پولیس رولز کے مطابق ایک کانسٹیبل 450افراد کے لیے ہونا چاہیے۔سمری میں بتایا گیا ہے کہ تقریباً 12کروڑ 70لاکھ آبادی والے پنجاب میں پولیس پر دبائو مسلسل بڑھ رہا ہے، اس لیے کانسٹیبلز اور لیڈی کانسٹیبلز کی3565خالی آسامیوں پر فوری بھرتی کی منظوری دی جائے۔ دستاویز کے مطابق ہر سال ریٹائرمنٹ، وفات یا برخاستگی کے باعث 3سے 4ہزار کانسٹیبلز کی آسامیاں خالی ہو جاتی ہیں۔، جبکہ نئی بھرتیوں سے حکومت پر کوئی اضافی مالی بوجھ نہیں پڑے گا اور تمام اخراجات موجودہ بجٹ سے پورے کیے جائیں گے۔آئی جی پنجاب نے سمری میں کیبنٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی سے منظوری کی سفارش بھی کی ہے، جس کے بعد لاہور سمیت پنجاب بھر میں بھرتیوں کا عمل شروع کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں