2سال میں بیرون ممالک799پاکستانی ورکرز جاں بحق

اسلام آباد(بیوروچیف) دو برس میں دیار غیر میں 799 پاکستانی ورکرز جان کی بازی ہار گئے ‘3498متاثرہ خاندانوں کو حکومت پاکستان کی جانب سے ایک ارب 30 کروڑروپے بطور مالی امدادادا کئے گئے، گزشتہ دو برس میں بیرون ملک مقیم پاکستانی ورکرز کی اموات کی تفصیلات پارلیمنٹ میں پیش کردی گئیں۔ دستاویز کے مطا بق سعودی عرب میں 575، متحدہ عرب امارات میں 104، ملائشیا میں 35 پاکستانی جاں بحق ہوئے۔ لیبیا میں 13، برطانیہ میں دس، عمان میں 16 پاکستانی جان سے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں