توہین عدالت درخواست،حکومتی ایوانوں میں کھلبلی

اسلام آباد (عظیم صدیقی) تحریک انصاف کی توہین عدالت درخواست’ حکومتی ایوانوں میں کھلبلی’ اعلیٰ ترین مشاورتی عمل لاہور اور اسلام آباد میں جاری ہیں، قانونی ماہرین ٹیم وزیر قانون کی نگرانی میں یوسف رضا گیلانی کیس کا جائزہ لیا گیا، حکومتی ایوانوں میںوزیرداخلہ محسن نقوی کا نام توہین عدالت درخواست سے غائب ہونے پر حیرانگی ظاہر کی جا رہی ہے اور دارالحکومت میں کھلے عام حکومتی ذمہ دار کہہ رہے ہیں کہ پی ٹی آئی اور ”طاقتوروں” میں معاملات سدھار کی طرف جا رہے ہیں۔ دریں اثناء تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت کے ہفتہ کے روز ہونے والے اجلاس میں کہا گیا ہے کہ شفاء کی بجائے پمز بھجوانے کا فیصلہ حکومت کا تھا، طاقتوروں کا نہیں اس لئے اب ہدف تنقید اسلام آباد ہو گا راولپنڈی نہیں، حالات انتہائی تیزی سے کروٹ سے لے رہے ہیں۔ دیکھیں ہفتہ دس دن میں کیا ہوتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں