دمشق (مانیٹرنگ ڈیسک )شام کے وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کو دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات میں نئے باب کا آغاز قرار دے دیا گیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سیاسی، سیکیورٹی اور اقتصادی تعاون مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان نے شام کی خودمختاری اور مقبوضہ گولان کے معاملے پر شام کے مقف کی حمایت کا اعادہ کیا گیا۔شامی میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان نے ادلب کے ابوالظہور ہوائی اڈے پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کی۔ دورے کے دوران اسعد حسن الشیبانی نے وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار سے ملاقاتیں کیں۔ شامی وزیر خارجہ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور دیگر اعلی حکام سے بھی اہم ملاقاتیں کیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق الشیبانی نے مکہ دفاعی معاہدے کا خیرمقدم اور پاکستان کے علاقائی کردار کی تعریف کی۔




