فریال تالپور کو بلدیاتی انتخابات کا ٹاسک سونپ دیا

لاہور( بیورو چیف)پاکستان پیپلزپارٹی نے پنجاب کے بلدیاتی انتخابات اور پارٹی کو فعال کرنے کیلئے فریال تالپور کو میدان میں اتار دیا۔بتایا گیا ہے کہ صدرمملکت آصف علی زرداری نے اپنی بہن فریال تالپور کو ابتدائی مرحلے میں پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاری کا ٹاسک دیا ہے جس کے بعد فریال تالپور نے پنجاب میں بھرپور سرگرمیاں شروع کردی ہیں۔ فریال تالپور نے گزشتہ 4 روز میں پیپلزپارٹی وسطی اور جنوبی پنجاب کی تنظیموں سے زرداری ہائوس اسلام آباد میں ملاقاتیں کی ہیں۔ پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف،جنرل سیکرٹری حسن مرتضی اور جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود، جنرل سیکرٹری نتاشہ دولتالہ اور عبدالقادر شاہین کے ساتھ تفصیلی مشاورت کی گئی ۔ انہوں نے دونوں صوبائی صدور سے پنجاب کی سیاسی صورتحال اور تنظیمی امور پر بریفنگ لی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں