اسلام ہمیں عدل دیانتداری کا درس دیتا ہے،علامہ محمد ریاض کھرل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) رحمت دو عالم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا اسوہ حسنہ رہتی دنیا تک مشعل راہ ہے12ربیع الاول کو میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جلوسوں اجتماعات میں سیرت طیبہ کو اجاگر کیا جائے یہ امر قرب الہٰی کا بہترین ذریعہ ہے ان خیالات کا اظہار ملک کے ممتاز عالم دین علامہ محمد ریاض کھرل نے متحدہ تنظیمات اہلسنت پاکستان کے زیر اہتمام جامعہ مسجد نور میں مشائخ مفتیان اور ناظمین مدارس کے مشترکہ اہم اجلاس سے دوران خطاب کیا انہوں نے کہا کہ علمائے امہ ہی اسلامی اقدار و تشخص کے علمبردار ہیں دین اسلام ہمیں عدل دیانتداری کا درس دیتا ہے میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے جلوسوں میں ڈھول باجے ڈانس کرنا ناجائز اور گناہ ہیں اور جو ایسا کرتا ہے اہل سنت سے اس کا کوئی تعلق نہیں علما مشائخ اسلام کے ٹھیکیدار نہیں چوکیدار ہیں اس موقع پر صاحب زادہ سید محمد منصور الحق شاہ ڈاکٹر افضل سعید ڈاکٹر مفتی عطاالمصطفیٰ بہادر صاحبزادہ محمد ایوب شاہ صاحبزادہ سید محمد معصوم شاہ علامہ عزیز الحسن اعوان پیر محمد صدیق الرحمن احمد خالقی صاحبزادہ محمد احمد رضا قاری پیر محمد عاشق نعیمی علامہ حافظ محمد اکرم نقشبندی میزبان چودھری شوکت علی گجر علامہ محمد تنویر طاہر راٹھور مولانا سجاد حسین سرداری علامہ اصغر علی گولڑوی علامہ محمد اکمل رضوی صاحبزادہ سید طاہر شاہ قاری امجد چشتی مولانا محمد طاہر امینی مولانا مبشر فیاض مولانا عبدالوحید قادری قاری نوید صاحبزادہ جاوید رضوی صاحبزادہ ابرار حسین جلوی صاحبزادہ پیر ندیم ابراہیم سیالوی صاحبزادہ ناصر گل علامہ احمدحسن ودیگر علما و مشائخ نے تائید کرتے ہوئے منتظمین جلوسوں سے کہا کہ وہ غیر شرعی حرکات کیانسداد پر متحرک کردار ادا کریں اور بین المسالک ہم آہنگی کو کسی صورت نہ ٹوٹنے دیں مقررین پر زور دیا کہ وہ پیغام امن کو عام کریں تاکہ تعلیمات اسلام اجاگرہوں بھائی چارہ برداشت مساوات دین کے ذریں اصول ہیں 12 ربیع الاول کو عاشقان رسول پاک ۖ درود پاک سیرت النبی ۖ کا پرچم سر بلند رکھیں اور امہ پاکستان کے لیے دعائیہ کلمات ادا کریں تاکہ امت مسلمہ کو عظمت رفتہ اور استحکام پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکیاجلاس میں علما مشائخ ناظمینِ مدارس مفتیانِ کرام کی کثیرتعدادنیشرکت کی اختتام پہ ملک اور قوم عالمِ اسلام کیلئے خصوصی دعاکی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں