مہنگی ایل پی جی سے شہریوں کاگھریلو بجٹ شدید متاثر

لاہور (بیوروچیف) گیس کی بندش سے پریشان شہریوں پر ایل پی جی مافیا نے ایک اور وار کردیا، شہر میں ایل پی جی سرکاری نرخ سے 100روپے سے زائد مہنگی فروخت کی جا رہی ہے۔ایل پی جی کا سرکاری نرخ 254روپے 32پیسے فی کلو مقرر ہے تاہم مارکیٹ میں یہ 350سے 370روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے، گیس کی بندش کے باعث شہری متبادل ایندھن کے طور پر ایل پی جی استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگی ایل پی جی کی فروخت نے ان کے گھریلو بجٹ کو مزید متاثر کر دیا ہے، گیس کی عدم دستیابی کے باعث پہلے ہی مشکلات کا سامنا ہے اور اب ایل پی جی کی من مانے نرخوں پر فروخت نے پریشانی میں اضافہ کر دیا ہے۔شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ناجائز منافع خوری کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے اور ایل پی جی کو سرکاری نرخ پر عوام کے لیے دستیاب بنایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں