لاہور (بیوروچیف) ٹائون شپ کے چاندنی چوک میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں 51سالہ مزدور جاں بحق ہوگیا ہے۔ تفصیلا ت کے مطابق دیوار پر پلستر کے دوران بجلی کی تاروں سے کرنٹ لگنے کے باعث مزدور جاں سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ ریسکیو حکام کے مطابق رشید احمد دیوار پر پلستر کررہا تھا کہ اس کا ہاتھ قریب سے گزرنے والی بجلی کی تاروں سے چھو گیا۔ کرنٹ لگنے کے باعث وہ اونچائی سے نیچے گر گیا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔




