ساہیوال میں غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈ سے شہریوں کو مشکلات

ساہیوال ( بیورو چیف) سٹی ٹریفک پولیس ساہیوال کی نا اہلی کی وجہ سے صدر چوک میں غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈ نے شہریوں کیلئے مشکلات کا انبار کھڑا کر دیا، شدید گرمی کے موسم میں ٹر یفک کی روانی بری طرح متاثر ہونے سے خواتین اور بچوں کا گرمی سے برا حال آر پی او ساہیوال سے نوٹس کا مطا لبہ ۔ تفصیلات کے مطابق سٹی ٹریفک پولیس ساہیوال کی نااہلی کی وجہ سے صدر چوک میں غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈ نے شہریوں کے لیے مشکلات کا انبار کھڑا کر دیا، شدید گرمی کے موسم میں ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہونے سے گاڑیوں کی طویل قطاریں معمول بن گئیں سٹی ٹریفک پولیس ساہیوال کے افسران ٹھنڈے کمروں تک محدود فوٹو سیشن کر کے سب او کے کی رپورٹ پیش کرنے میں مصروف شہریوں کا کہنا ہے کہ مصروف ترین شاہراہ پر بے ہنگم اور غیر قانونی پارکنگ نے ٹریفک نظام کو مفلوج کر دیا ہے، جبکہ سٹی ٹریفک پولیس کی مبینہ غفلت اور چشم پوشی نے صورتحا ل کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔شہری حلقوں نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور غیر قانونی پارکنگ کیخلاف کارروائی نہ ہونا متعلقہ اداروں کی کارکردگی پر سنگین سوالیہ نشان ہے۔ ٹریفک جام کے باعث شہریوں، بالخصوص بزرگوں، خواتین اور مریضوں کو شدید اذیت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ساہیوال کے شہریوں نے ڈی پی او ساہیوال اور آر پی او ساہیوال سے مطالبہ کیا ہے کہ صدر چوک میں قائم غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ذمہ دار عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے اور ٹریفک کی روانی بحال کرنے کے لیے مؤثر اور مستقل اقدامات کیے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں