بشپ ہائوس فیصل آباد طلبہ کے اعزاز میں تقریب

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کیتھولک کیتھیڈرل فیصل آباد میں بشپ ڈاکٹر اندریاس رحمت کی قیادت میں بعد بشپ ہائوس فیصل آباد میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں میٹرک امتحانات 2026میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو سراہا گیا۔اس تقریب کا اہتمام کیتھولک ڈایوسیس فیصل آباد نے کیا اور اس کی صدارت ڈاکٹر اندریاس رحمت، بشپ کیتھو لک ڈایوسیس فیصل آباد و چیئرمین کیتھولک بورڈ آف ایجوکیشن فیصل آباد نے فرمائی۔ تقریب کے دوران نمایاں تعلیمی کارکردگی پر تقریبا 100سے زائد طلبہ و طالبات میں”سرٹیفکیٹ آف ڈسٹنکشن” تقسیم کیے گئے اور اگلی کلاس میں داخلہ لینے کے لیے مدد کر کے حوصلہ افزائی کی گئی۔ تقریب کے بینر پر یہ پیغام نمایاں تھا: “کامیابی قسمت کا کھیل نہیں، بلکہ استقامت، عزم اور محنت کا نتیجہ ہے۔ بشپ ڈاکٹر اندریاس رحمت نے کامیاب طلبہ کو مبارکباد دی اور انہیں لگن اور ایمان کے ساتھ مزید بہتری کی طرف بڑھنے کی ترغیب دی۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کی محنت نے ان کے والدین، اسکولوں اور پورے ڈایوسیس فیصل آباد کا نام روشن کیا ہے۔ تقریب میں اساتذہ، والدین اور تعلیمی حکام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں