فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن مینارٹیز ونگ پنجاب کے صدر سینیٹر سردارخلیل طاہر سندھو نے کہا ہے کہ توہین عدالت کی درخوا ست پر پی ٹی آئی کی خواہش پوری نہیں ہوسکتی جبکہ علاج بھی عدالت نہیں حکومت کروا سکتی ہے ہم نے بانی پی ٹی آئی کی آنکھوں کاعلاج بھی کیا اور سیاسی علاج بھی ۔ جاری بیا ن میں ان کاکہناتھاکہ عدالت کاہرحکم قابل احترام ہے مگرحکومت کو نظرثانی کی اپیل کا بھی حق حاصل ہے اپیل میں حکومت کا موقف قانون کے مطابق ہے جیل رولز کے مطابق قیدی کاعلاج سرکاری ہسپتا ل سے ہو سکتا ہے نجی ہسپتال سے نہیں انہوں نے کہا کہ حکومت نے عدالتی حکم کے مطابق بانی کاچیک اپ کروایا رپور ٹ میں وہ صحت مند ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نے صحت پر سیاست نہیں کی جبکہ پی ٹی آئی کارکنان بانی کی آمد سے قبل ہسپتال کے باہرپھولوں کیساتھ مجمع لگاکرکھڑے تھے۔-انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کسی ثاقب نثاراورفیض کی تلاش میں ہے مگراب بانی کسی سے فیضیاب نہیں ہوسکتے-اب پی ٹی آئی والے کہتے ہیں کسی دا ثاقب نثارنہ وچھڑے۔




