سائبر بلیک میلنگ میں ملوث ملزم گرفتار

رحیم یار خان (نامہ نگار) رحیم یار خان میں این سی سی آئی اے لاہور نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ سائبر بلیک میلنگ میں ملوث محمد سلمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ملزم بیرون ملک ملازمت کے دوران خواتین کے نجی ڈیٹا اور تصاویر تک مبینہ طور پر غیر مجاز رسائی حاصل کرتا رہا۔پاکستان واپس آنے کے بعد ملزم غیر ملکی خواتین کی قابل اعتراض تصاویر کے ذریعے انہیں بلیک میل کرکے رقم کا مطالبہ کرتا تھا۔ این سی سی آئی اے کے مطابق رقم فراہم نہ کرنے پر ملزم خواتین کی تصاویر اور ذاتی معلومات سوشل میڈیا پر وائرل کرنے اور ان کے اہلخانہ کو بھیجنے کی دھمکیاں دیتا تھا۔کارروائی کے دوران این سی سی آئی اے لاہور نے ملزم کے قبضے سے برآمد ہونے والے موبائل فون سے نجی اور قابل اعتراض مواد تحویل میں لے لیا، جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں