کراچی میں 19 ستمبر کو شاندار انٹرٹینمنٹ میوزیکل شو کا انعقاد

لاہور (شوبز نیوز) میوزک اور انٹرٹینمنٹ کی دنیا میں 19 ستمبر کو ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔ او پی پروڈکشنز کے زیر اہتمام ہونے والے اس میوزیکل شو میں بین الاقوامی شہرت یافتہ یورپین ڈی جے ایکس ویل اپنی شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کریں گے۔معین خان اکیڈمی کراچی میں منعقد ہونے والی اس تقریب کو او پی پروڈکشنز کے سی ای او عمیر پراچہ کی تخلیقی ہدایات میں منفرد اور جدید انداز میں پیش کیا جائے گا۔شو میں سینیمیٹک تھیم کے تحت طلوعِ آفتاب کا خوبصورت تصور، جدید لائٹس اور میوزک کے امتزاج سے ایک یادگار ماحول تخلیق کیا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں