کراچی(شوبز نیوز) پاکستانی ٹیلی ویژن کی سینئر اداکارہ حمیرا بانو نے اپنی شادی کی خبر سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں کے ساتھ شیئر کردی، اداکارہ نے شوہر کے ہمراہ تصاویر بھی پوسٹ کیں، تاہم ان کے شوہر کا چہرہ اور شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔حمیرا بانو کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں وہ اپنے شوہر کے ہمراہ موجود ہیں، تاہم اداکارہ نے شوہر کا چہرہ کیمرے کی جانب نہیں کیا، جس کے باعث تصاویر میں ان کی پشت دکھائی دے رہی ہے۔تصاویر کے ساتھ حمیرا بانو نے ایک جذباتی پیغام بھی شیئر کیا۔




