زاویا ر نعمان بچپن میں ایک سنگین بیماری میں مبتلا تھے’ علی سلمان

کراچی (شوبز نیوز) پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکار و میزبان علی سلمان نے نوجوان اور باصلاحیت اداکار زاویار نعمان اعجاز کی صحت سے متعلق حیران کن انکشاف کردیا۔زاویار سینئر اداکار نعمان اعجاز کے صاحبزادے ہیں، جس کے باعث وہ شوبز حلقوں میں پہلے ہی ایک معروف نام ہیں۔حال ہی میں اداکار علی سلمان اور نعمان مسعود نے ایک پوڈکاسٹ کے دوران زاویار نعمان کی صحت سے متعلق ایک حیران کن انکشاف کیا ہے۔نعمان مسعود، علی سلمان کی میزبانی میں ہونے والے پوڈکاسٹ میں شریک ہوئے، جہاں دونوں نے بتایا کہ زاویار نعمان بچپن میں ایک سنگین بیماری کا شکار تھے، انہوں نے معجزانہ طور پر اس بیماری کا مقابلہ کیا۔علی سلمان نے گفتگو کے دوران نعمان مسعود سے کہا کہ میں آپ سے ایک سوال کرنا چاہتا ہوں، وہ وقت یاد ہے جب زاویار نعمان اعجاز کو گردن توڑ بخار ہوا تھا؟ رابعہ بھی نعمان اعجاز کے ساتھ جرمنی گئی تھیں کیونکہ نعمان اعجاز ایک سیریل کے لیے جرمنی جا رہے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں