اسلام آباد (بیوروچیف) وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے قطرکو مواصلاتی نظام میں شراکت کی پیشکش کردی۔اسلام آباد میں وفاقی وزیرعبدالعلیم خان سے قطر کے پرنس شیخ نائف بن عید آل ثانی نے ملاقات کی، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا، پاک قطرمضبوط مذہبی، ثقافتی اورتاریخی تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔وفاقی وزیرعبدالعلیم خان نے کہا شاہراہوں کی تعمیر و توسیع کے لئے”جوائنٹ وینچرز” ہو سکتے ہیں، قطر سے سرمایہ کاری کاخیرمقدم کریں گے، خطے میں قطرخاص اہمیت رکھتا ہے،فعال کردار لائق تحسین ہے قطرمیں ہزاروں اوورسیز پاکستانی تعلیم اور روزگار سے وابستہ ہیں۔عبدالعلیم خان نے کہا پاک،ایران امن کاوشوں میں قطر کی شراکت کوقدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں،شیخ نائف بن عید آل ثانی نے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے دلچسپی کا اظہار کیاکہا پاکستان سے مضبوط تعلقات اور باہمی تعاون جاری رکھیں گے،دونوں رہنمائوں نے ایک دوسرے کے لیے نیک خواہشات کا اظہاراور تحائف کا تبادلہ بھی کیا۔




