تمام مسائل کا حل کتاب اللہ اور سنت رسولۖ میں ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سیرت طیبہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم ہمارے لئے مشعل راہ مینارہِ نور قرب الہی کا بہترین ذریعہ ہے ان خیالات کا اظہار صاحبزادہ سید محمد ایوب شاہ عالمی مبلغ صاحبزادہ سید محمد معصوم شاہ ممتاز عالم دین علامہ محمد ریاض کھرل صاحبزادہ سید اوصاف شاہ صاحبزادہ سید عبدالقیوم شاہ صاحبزادہ سید ہارون شاہ اور دیگر علما و مشائخ نے دربار عالیہ محبوب آباد پر منعقدہ سالانہ رحمت للعالمین کانفرنس سے دوران خطاب کیا مقررین نے کہا نوجوان اسوہِ رسول پاک کو اپنائیں تاکہ ذلت و رسوائی سے نجات امت مسلمہ کو پھر عظمت رفتہ ملے اہل اسلام سیرت النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا درس عام کریں تاکہ درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے قومی یکجہتی بڑھے قومی اتحاد سے ہی ہم دشمنان اسلام اور پاکستان کے مذموم مقاصد کو ناکام بنا سکتے ہیں پیر محمد صدیق الرحمن احمد خالقی مولانا امتیاز حسین نقشبندی قاری فیاض حسین معصومی و دیگر مقررین نے کہا کہ مدتیں بیت چکی ہیں لیکن سیرت النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی خوشبو نے دنیا کے ہر گوشے کو منور معطر کر رکھا ہے ہمارے تمام مسائل کا حل کتاب اللہ سنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر عمل پیرا ہونے میں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں