ایران،امریکہ جنگ چھٹے ماہ میں داخل،امریکی پابندیاں ٹھاہ،ایران کا اپنے دشمنوں کو سرپرائز دینے کا اعلان

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے قائم مقام وزیرِ دفاع مجید ابن الرضا نے کہا ہے کہ جنگ کو شروع ہوئے6ماہ گزر گئے، ایران کے پاس اپنے دشمنوں کے لیے کئی سرپرائزز موجود ہیں۔ ایرانی نیوز ایجنسی کے مطابق مجید ابن الرضا نے کہا ہے کہ ہمیں ابھی ان سرپرائزز کے بارے میں بات نہیں کرنی چاہیے، تاہم دفاعی صنعتوں میں جاری کام، ایرانی علم و صلاحیت اور ایرانی نوجوان ان شا اللہ اچھے سرپرائزز سامنے لائیں گے۔انہوں نے کہا کہ سب کو بالخصوص دشمنوں کو یہ جان لینا چاہیے کہ وہ مقررہ وقت پر ایران کے ان سرپرائزز سے آگاہ ہو جائیں گے۔دریں اثناء ایرانی حکومت نے امریکی پابندیوں اور امریکی و اسرائیلی سازشوں کے خلاف ڈٹ جانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ایران نے اپنے موقف میں کہا ہے کہ ملکی مفادات، سلامتی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے سفارت کاری اور دفاع ایک دوسرے کے لیے معاون، مربوط اور لازم و ملزوم ہیں۔ایرانی سرکاری میڈیا پر جاری بیان میں ایرانی حکومت نے کہا ہے کہ سفارت کاری اور دفاع دونوں محاذوں پر بیک وقت کام جاری رکھیں گے۔بیان کے مطابق حکومت کی ترجیحات میں مہنگائی پر قابو پانا، روزگار کے مواقع پیدا کرنا، مقامی پیداوار کو فروغ دینا اور بتدریج امریکی ڈالر پر انحصار کم کرنا شامل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں