ذہنی معذور بیٹے نے کلہاڑی کے وار سے باپ قتل،ماں کو زخمی کردیا

گوجرہ (نامہ نگار) تھانہ صدر کے نواحی گائوں میں ذہنی معذور بیٹے کا بوڑھے والدین پر کلہاڑی سے حملہ’ باپ ہسپتال پہنچ کر زندگی کی بازی ہار گیا جبکہ ماں کی حالت تشویشناک۔ بتایا گیا ہے کہ 248 گ ب کے رہائشی یاسر کا ذہنی توازن درست نہ ہے جس نے اپنے 55سالہ والد ادریس اور 52سالہ والدہ روت بی بی پر کلہاڑی سے حملہ کر دیا، دونوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ہسپتال میں باپ چل بسا، ماں کی حالت مخدوش۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں