نوسرباز نشہ آور اشیاء کھلا کر ٹرانسپورٹر کا مزدا ٹرک لے اڑے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) نوسربازوں نے نشہ آور اشیاء کھلا کر ٹرانسپورٹر کا مزدا ٹرک لے اُڑے جبکہ متاثرہ شہری کو بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ سمندری کا رہائشی محمد افضال نے گڈز کے کام کیلئے مزدا ٹرک بنا رکھا تھا، گزشتہ روز نامعلوم افراد سامان شفٹ کرنے کے بہانے مزدا ٹرک کا کرایہ طے کر کے ساتھ لے گئے جب وہ 469 گ ب کے قریب پہنچے تو نوسربازوں نے نشہ آور چائے اور بسکٹ کھلائے جسکے باعث اسکی حالت غیر ہو گئی اور وہ بے ہوش ہو گیا تو اس کا لاکھوں روپے مالیت کا مزدا ٹرک لے کر رفوچکر ہو گئے، تاہم وہاں سے گزرنیوالے افراد نے متاثرہ شخص کو بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال پہنچایا۔ سمندری پولیس نے متاثرہ ٹرانسپورٹر کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے نوسربازوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں