ڈاکٹروں نے 5سالہ بچے کا کٹا ہاتھ جوڑ دیا

راولپنڈی (بیوروچیف)راولپنڈی کے ہولی فیملی ہسپتال میں کٹے ہوئے عضو کو دوبارہ جوڑنے کا کامیاب آپریشن کیا گیا ہے۔ہسپتال کے ڈاکٹروں نے 5 سالہ بچے کا کٹا ہوا ہاتھ دوبارہ جوڑ دیا،جہلم سے تعلق رکھنے والے 5 سالہ بچے کا ہاتھ ٹوکے کے وار سے مکمل طور پر کٹ گیا تھا۔ہولی فلمی ہسپتال کے ڈاکٹر طیب اور ڈاکٹر امبرین کی سربراہی میں طبی ٹیم نے ہاتھ کو دوبارہ جوڑنے کی کامیاب سرجری کی۔ڈاکٹروں نے بتایا کہ مائیکرو ویسکیولرسرجری کے ذریعے خون کی شریانیں اور رگیں بحال کردی گئیں۔انہوں نے بتایا کہ کامیاب سرجری کے بعد کٹے ہوئے ہاتھ میں خون کی روانی بحال ہوگئی۔انہوںنے کہاکہ اس طرح کم عمر بچوں کے ہاتھ دوبارہ جوڑنے کی سرجری پیچیدہ ہوتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں