ڈاکوؤں،چوروں نے پولیس کو بے بس کردیا،مزید42وارداتیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں وارداتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا’ آج پھر مزید42وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا، متعدد شہریوں کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر دو لڑکیوں کو بے آبرو ،5خواتین اور 3لڑکوں کو اغوا کر لیا، پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق نشاط آباد کے علاقہ7ج ب کے رہائشی شکیل احمد کی اہلیہ(ص) کو اوباش ملزم عمران نے ورغلا کر بے آبرو اور قصبہ تاندلیانوالہ کی (ک) کو ملزم نبیل نے گھر چھوڑنے کے بہانے ڈیرہ پر لے جا کر ہوس کا نشانہ بنا ڈالا، غلام محمد آباد کی بشیر کی بیٹی(ر) گھر سے دوائی لینے گئی واپس نہ آئی، منصور آباد کے علاقہ ملک پور کے اظہر علی کی بیٹی(س) کو نامعلوم، اواگت کے علاقہ 233ر۔ب کے لیاقت علی کی بیٹی(م) کو ملزمان شفیق وغیرہ، ساندل بار کے علاقہ29ج ب کی فردوس بی بی کی بیٹی(س) کو نامعلوم، جڑانوالہ کے علاقہ101گ ب کے علی حسین کی ہمشیرہ(م) کو ملزمان امانت وغیرہ نے اغوا کر لیا، ملت ٹائون کے علاقہ باوا چک کی اسماء بی بی کا بیٹی علی حسن، گرین ٹائون کے مزمل حسین کے بھائی مبین اور روشن والا کے علاقہ 233ر۔ب کے رمضان کا بیٹا علی حسنین گھر سے سودا سلف لینے نکلے واپس نہ آئے، پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ سدھوپورہ کے قریب سلمان سے نقدی و فون،217ر۔ب کی شازیہ بی بی کے گھر سے تالے توڑ کر 5لاکھ کے زیورات نقدی اورسامان چوری، فیض آباد کے امین سے70ہزار ،رضا آباد بازار نمبر3کے فہیم سے لاکھوں کا آئی فون چھین لیا، النور گارڈن کے قریب محسن سے20ہزار، جھمرہ روڈ پر نعما ن سے57ہزارفون چھین لیا، سمندری روڈ پر 5نمبر سٹاپ پر شاہد سے ایک لاکھ18ہزار اور طلائی گھڑی چھین لی،81ج ب کے رائے منظور کے گھر سے قیمتی سامان چوری،الہٰی آباد کے شہباز علی کے گھر کے تالے توڑ کر نقدی، قیمتی سامان چوری،122گ ب کے یاسر کے ڈیرہ سے سولر سسٹم چوری،534گ ب کے عبدالغفار سے نقدی و فون چھین لی،95گ ب کے ارشد کے ڈیرہ سے مویشی چوری، خانوانہ بائی پاس کے قریب علی حسنین سے موٹر سائیکل چھین لے، 229ر۔ب کے شیراز سے ایک لاکھ و فون چھین لیا،91گ ب کے فیصل کی حویلی سے مویشی چوری، 232گ ب کے اظہر سے5ہزار وفون چھین لیا،375گ ب کے فیصل کے گھر کے باہر سے بکرے چوری، جڑانوالہ روڈ پر عمر فاروق سے7ہزار،106گ ب کے زمان کی حویلی سے مویشی چوری، 266ر۔ب کے قریب رمضان سے موٹر سائیکل چھین لی، 612گ ب کے حقنواز کے گھر سے انورٹر چوری، قصبہ تاندلیانوالہ کے غلام غوث کے گھر کا صفایا کر دیا گیا، 608گ ب کے غلام محمد کی حویلی سے مویشی چوری، 541گ ب کے عرفان کے گھر سے کا صفایا کر دیا گیا، 609گ ب کے غلام محمد کی حویلی سے مویشی چوری، 541گ ب کے عرفان کے گھر سے لاکھوں کے زیورات ،نقدی چوری اور دیگر وارداتوں میں لاکھوں کا مال اسباب لوٹ لیا،علاوہ ازیں اعظم آباد سے حسنین احمد، ستیانہ روڈ پر عثمان، باوا چک سے خالد، گارڈن کالونی کے احمد ضیاء ،ناولٹی پل سے معاذ، عبداللہ گارڈن سے احسان الہٰی، واٹر ورکس جڑانوالہ سے مظہر حسین اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اوررکشے چور لے اڑے۔ پولیس شہر بھرکی ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکوئوں اور چوروں کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہوسکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں